نصابِ تعلیم

نصاب
نصاب میں چھ امور کی تفصیل بیان کی جائے گی:

    1. نصاب کا فائدہ۔
    2. تربیتی نصاب۔
    3. تربیتی نصاب کی خصوصیات
    4. مکمل نصاب کا تعارف۔
    5. حفظ کا نصاب۔
    6. اسکول کا نصاب ۔
    7. بالغان کا نصاب
    8. زیر ِ تکمیل دیگر کتب

 

1    نصاب کا فائدہ
m     نصاب کے ذریعے طالب علم بہت ساری باتیں سہولت کے ساتھ کم وقت میںحاصل کر لیتا ہے۔
m    نصاب کی وجہ سے تعلیم و تربیت کی ایک متعین مقدار استاذ، والدین ، سرپرستوں اور ذمے داروں کے سامنے ہوتی ہے، جس کی وجہ سے استاذ کو پڑھانے میں اور ذمے داروں کو نگرانی میں سہولت ہوتی ہے۔
2    تربیتی نصاب
’’تربیتی نصاب علمائے کرام کی جماعت نے اکابر کی کتابوں کے مطالعے اور نصاب کی دوسری کتابوں سے مواد لینے کے بعد بزرگان دین اور اساتذۂ کرام کے مشوروں سے تیار کیا ہے۔‘‘
m    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! جامعہ دارالعلوم کراچی ، جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ؒ ٹائون کراچی ، جامعہ فاروقیہ،جامعہ اشرفیہ لاہور اوروفاق المدارس العربیہ کے فضلاءنے اس نصاب کو تیار کیا ہے۔
m    اکابر کی کتابوں مثلاً نورانی قاعدہ، بہشتی زیور، تعلیم الاسلام وغیرہ سے مواد لیا گیاہے۔
m    نصاب تیار ہونے کے بعد اکابرکی خدمت میں پیش کیا گیا اور ان کے مشوروں کے مطابق تبدیلی کی گئی۔
m    سب سے پہلے مختلف علاقوں کے مکاتب میں نصاب جاری کیا گیا اور معلّمین سے رائے لی گئی۔
m    مکاتب میں نصاب جاری کرنے کے بعد پڑھانے والے محترم اساتذہ کرام سے مشورہ لیا گیا اور ان کے تجربات کی روشنی میں نصاب کو مزید بہتر اور مفید بنانے کی کوشش کی گئی۔
m    تربیتی نصاب کو ابتدائیہ سمیت ۵ حصوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔
3    تربیتی نصاب کی خصوصیات
1     ہر سال کی کتاب کے سرورق کا رنگ الگ الگ رکھا گیا ہے تاکہ پہچاننے میں آسانی ہو۔
2    کم از کم سوا گھنٹے کا مختصر نصاب جسے طلبا کرام دوسری مصروفیات کے ساتھ آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔
3    تربیتی نصاب میں نورانی قاعدہ شامل کیا گیا ہے جو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ قاری عبد الرشید صاحب (استاذ جامعہ دارالعلوم کراچی) سے تصحیح کروایا گیا ہے۔
4    نصاب سوا گھنٹے میں کیسے پڑھائیں؟
اس کی رہنمائی نظام الاوقات کے نقشے کے ذریعے کی گئی ہے۔ (دیکھیے صفحہ ۱۱۰)
5     یہ نصاب ایک مکمل نظام کے ساتھ مربوط ہے۔
6    ہر سبق کو پڑھانے کے لیے دنوں اور مہینوں کو متعین کردیا گیا ہے تاکہ اساتذہ کرام کو پڑھانے میں سہولت ہو۔
7    استاذ اور سرپرست کے دستخط کے ذریعے ہر ماہ نصاب کی نگرانی کا نظام بنایا گیا ہے۔
m    ہر مہینے کے ختم پر استاذ، سرپرست اور والدین کے دستخط کے لیے خانے دیے گئے ہیں۔
m    اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اساتذہ کے ساتھ والدین بھی فکر مند رہیں گے اور بچوں کی تعلیمی ترقی ہوتی رہے گی۔
8    مکمل نصاب کا اجمالی خاکہ دیا گیا ہے۔
9    جس سال میں جو اسباق پڑھائے جائیں گے اس کا خاکہ دیاگیا ہے ۔
–     ہر مضمون کے شروع میں اس کی مفہومی تعریف لکھی گئی ہے تاکہ طلبا کے سامنے مضمون کا تعارف اچھی طرح ہوجائے ۔
q    بِحَمْدِ اﷲالفاظ ،انداز اور مواد بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
w    وضو، نماز اور سنتوں کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔
m    شروع ہی سے وضو اور نماز سکھانے اور اس کی عملی مشق کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
m    عملی مشق سے طالب علم دین کی سب سے اہم عبادت (نماز) بچپن ہی سے صحیح طور پر سنت کے مطابق ادا کرنے والا بن جائے گا۔
m    یہ بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ طالب علم روزانہ کوئی نہ کوئی عمل سیکھے ، جیسے سنتیں ، دعائیں ،آداب وغیرہ تاکہ طالب علم میں دل چسپی بڑھے۔
e    زبانی یاد کرائی جانے والی باتوں پر یہ ’’&‘‘علامت اور سمجھائی جانے والی باتوں پر یہ ’’٭ ‘‘  علامت لگائی گئی ہے۔
r    ہر اگلے سال میں گزشتہ سال میں یاد کرائی گئی سورتوں…اسمائے حسنیٰ… احادیث… مسنون اذکار اور مسنون دعاؤں کی دہرائی کرائی گئی ہے تاکہ یہ یاد رہیں۔
t    ماہانہ جائزہ کےلیےکتاب کے آخر میں ہر مہینے کے سوالات دیے گئے ہیں۔
m    سوالات کے ذریعے مضامین آسانی سے ذہن نشین ہوجاتے ہیں۔
m    نگران، مقامی ذمے دار (ٹرسٹی) والدین اور آنے والے مہمان کو ہر مضمون کی ماہانہ مقدار کے اعتبار سے جائزہ لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
y    کتاب کے آخر میں حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں تا کہ بات مستند اورمعتمد ہو۔
u    کتاب کے آخرمیں نمازکی ڈائری دی گئی ہےتاکہ بچپن ہی سے طلبا و طالبات کے دل میں نماز کی اہمیت پیدا ہوجائے۔
m    نماز کی ڈائری پر کرنے کی وجہ سے بچے نماز کی پابندی کرنے لگیں گے اور ان کو دیکھ کر والدین بھی نماز کی فکر کرنے لگیں گے۔
i    کتاب کے آخر میں ماہانہ حاضری اور فیس چارٹ کا نقشہ دیا گیا ہے۔
m    والدین اور سرپرستوں کو بچے کی حاضری وغیر حاضری سے باخبر کرنے کے لیے حاضری وغیر حاضری کا نقشہ دیا گیا ہے۔
m    اس سے والدین اور سرپرست بچے کی غیر حاضری معلوم کرکے پابندی سے ان کو مکتب بھیجنے کی فکر کریں گے۔
m    بچے کی غیرحاضری معلوم کرکے اس مہینے کے اسباق کی کمزوری دور کی جاسکے گی۔
فیس کے نقشے سے یہ بات سامنے رہے گی کہ طالب علم نے فیس ادا کی ہے یا نہیں؟ اس سے مکتب کے انتظامی امور میں مدد ملے گی۔
4    مکمل نصاب کا تعارف
اس نصاب میں سات بنیادی مضامین ہیں :
(۱ء۴)    قرآن کریم :(نورانی قاعدہ،ناظرہ ، قوا عدِتجویداورحفظ سورہ)
m    بچہ/بچی قرآن کریم تجویدکے ساتھ صحیح پڑھنے والابنے اس کے لیےبچوں کی ذہنی سطح کے مطابق آسان انداز میںاضافی مشقوں کے ساتھ نورانی قاعد ہ شامل نصاب کیا گیا ہے۔
m    تجوید کے مختصر قواعد لکھے گئے ہیں۔
m     نماز میں قرأت کرنے کے لیے ناظر ہ قرآن کریم کے ساتھ نصف عم ّ پارہ اور اٰیۃ الکرسی حفظ کرانا نصاب میںشامل ہے۔
(۲ء۴)    ایمانیات 🙁 عقائداور اسمائے حسنیٰ)
m     ایمان کی بنیاد عقائد پر ہے۔ ایک مسلمان کے لیے جن باتوں پر ایمان رکھناضر وری ہے ان کواس نصاب میں قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں ذکر کیا گیا ہے۔
m      اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ترجمے کے ساتھ نصاب میں شامل ہیں ۔
(۳ء۴)  عبادات(طہارت،نماز،زکوۃ،حج اورروزہ کے مسائل)
m    صحیح طرز پرعبادات ادا کرنے کے لیے طہارت اور نماز سے متعلق اہم مسائل اور ان کا مکمل طریقہ بیان کیا گیا ہے جب کہ زکوٰۃ، حج اور روزہ کے اہم اور بنیادی مسائل بیان کیے گئے ہیں۔
(۴ء۴)  احادیث 🙁 حفظ ِحدیث اور مسنون اذکار ودعائیں)
m    دین کے پانچوں شعبوںیعنی ایمانیات ، عبادات ، معاملات ، معاشرت ا ور اخلاقیات سے متعلق چالیس احادیث یاد کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ چالیس احادیث یاد کرنے کی فضیلت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پورے دین پر چلنے کا جذبہ اور شوق بھی پیدا ہو۔
m     مختلف موقع کی پچاس مسنون دعائیں اس نصاب میں ذکرکی گئیں ہیں تا کہ بچپن ہی سے مسنون دعائوں کے اہتمام کی عادت ہو۔
(۵ء۴)   سیرت ،اسلامی معلومات اوربیان ودعا:
m    نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت اور کامل اطاعت پیدا کرنے کے لیے ’’سیرت‘‘ کا مضمون رکھا گیا ہے اور خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔
m     دین اسلام،انبیاعلیہم السلام اور صحابہ کرا م رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے متعلق اہم معلومات کو ’’اسلامی معلومات‘‘ کے عنوان کے تحت جمع کیا گیا ہے۔
m    طلبا میں دین کی بات بلا جھجک کہنے اور مجمع میں دعا کرانے کی ہمت پیدا کرنے کے لیے مختصر بیان ودعا کا مضمون رکھا گیاہے ۔
(۶ء۴)    اخلاق وآداب:( اخلاقیات اور چوبیس گھنٹے کے مسنون اعمال)
m    دینی واخلاقی تربیت کے لیے اور مسلمان کے اندر جو اچھی صفات ہونی چاہئیں جیسے:
اخلاص… تقوی… سچائی… شرم وحیا…امانت داری… وغیرہ ،ان کو پیدا کرنے کے لیے اور جن بری خصلتوں سے مسلمان کو بچنا چاہیے جیسے: جھوٹ… غیبت… حسد… بغض… کینہ… نفرت… وغیرہ ان سے بچنے کے لیے’’ اخلاق ‘‘ کامضمون رکھاگیاہے۔
m    اسلام نے ہمیں چوبیس گھنٹے میں رہنے سہنے ،کھانے پینے ،اٹھنے بیٹھنے وغیرہ کے جو اصول بتائے ہیںان کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے’’ آداب‘‘ کا مضمون رکھاگیاہے۔
(۷ء۴)   زبان :(عربی اوراردو )
m    عربی زبان سیکھنا دین کا حصہ ہے۔ اسلام اور عربی زبان کا جو باہمی مضبوط رشتہ ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ اسلام کا قانون عربی زبان میں ہے ۔ اسلام کا آسمانی صحیفہ قرآن کریم عربی زبان میں ہے اسلام کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مادری زبان عربی ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام تر تعلیمات، ہدایات اور ارشادات کا پورا ذخیرہ عربی زبان میں ہے۔ اس لیے عربی زبان سے مناسبت پیدا کرنے کے لیے ’’عربی‘‘ کا مضمون رکھا گیاہے۔
m    دینی تعلیم کا بہت بڑا ذخیرہ اردو زبان میںہے لہٰذا دین کی ضرورت کے لیے ہمیں اردو سیکھنی چاہیے تاکہ ہم صحیح طور پر دین کی خدمت کرسکیں ۔ اس کے لیے ’’اردو ‘‘کا مضمون رکھا گیا ہے ۔
(۸ء۴)مکمل نصاب کااجمالی خاکہ
افتتاحی اجتماع
حمد ونعت
چار(۴) حمد اور چار(۴) نعتیں۔
قرآن
قاعدہ
مکمل نورانی قاعدہ مع ضروری قواعد تجوید ۔
کریم
ناظرہ
ناظرہ قرآن کریم مکمل مع قواعد اجراء۔

حفظ سورۃ
سورہ ٔ فاتحہ ۔ نصف عم پارہ اور آیت الکرسی۔
ایمانیات
اسمائے حسنیٰ
اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ترجمہ کے ساتھ ۔

عقائد
کلمے، ایمان مجمل، ایمان مفصل، عقائد کی درستگی سے متعلق اہم اور بنیادی باتیں۔
عبادات
طہارت
ونماز
استنجا، وضو اور غسل کا طریقہ، مکمل نماز اور نما زکے تفصیلی احکام۔ زکوٰۃ، روزہ ، حج اوراعتکاف کے اہم اور بنیادی مسائل ۔
احادیث و
احادیث
(۴۰) احادیث مبارکہ ترجمہ کے ساتھ ۔
مسنون دعائیں
مسنون
دعائیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف مواقع اور اوقات میں پڑھی جانے والی منقول پچاس (۵۰) مسنون دعائیں حفظ ۔
سیرت و
سیرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے وفات تک مبارک زندگی اور خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی کے مختصر حالات۔
اسلامی معلومات
اسلامی معلومات
سوالات وجوابات پر مشتمل دین اسلام اور اسلامی شخصیات سے متعلق اہم معلومات۔
بیان ودعا
بیان ودعا
سات (۷) بیان اور تیرہ (۱۳) قرآنی دعائیں۔
اخلاق وآداب
اخلاق
وآداب
اسلامی طرز زندگی ، اخلاق وآداب اورروز مرہ کی سنتوں پر مشتمل
چالیس (۴۰) اسباق ۔
عربی
اردو
عربی زبان
عربی میں گنتی، دنوں اور مہینوں کے نام۔ روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں کے نام۔ چھوٹے چھوٹے جملے اور گفتگو۔
زبان
اردو زبان
اردو زبان ابتدا سے پڑھنا اور اردو زبان میں انبیا علیہم السلام کے واقعات۔
5    حفظ کا نصاب
قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبا کے لیے تین سالہ نصاب تیا ر کیا جارہا ہے۔
اَلحَمْدُللّٰہ! حصہ ابتدائیہ، حصہ اول اور حصہ دوم شائع ہوچکا ہے۔ حصہ سوم پر کام جاری ہے۔
حفظ کا نصاب چھ مضامین پر مشتمل ہے:
1    تجوید
2   ایمانیات
3      عبادات
4    احادیث ومسنون دعائیں
5    سیرت واسلامی معلومات
6    اخلاق وآداب
اس نصاب کو پڑھانے کے لیےروزانہ آدھے گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

6    اسکول کا نصاب