6.4.1_بورڈ پر پڑھانے کے فوائد

(۱ء۴ء ۶)    بورڈ پر پڑھانے کے فوائد:
1       بچوں کے لیے سمجھنا اور استاذ کو سمجھانا آسان ہوجاتا ہے۔
2    کمزور طلبا بھی سبق سمجھ جاتے ہیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عامر بن عبد اللہ خزاعی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ کمزور طلبا کے لیے تختی (بورڈ) پر لکھیں۔     (خیر القرون کی درس گاہیں:۳۳۹)
3     بچوں کی توجہ ایک جگہ رہتی ہے۔
4     بورڈپر پڑھانے سے دماغ میںپڑھائی ہوئی باتیں نقش اور محفوظ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
5     بورڈ پر لکھ کر پڑھانے سے بچوں کو لکھنے کا طریقہ بھی معلوم ہوتا ہے۔
6    بورڈ پرپڑھانے کااہم فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے جو وحی نازل فرمائی اس میں اِقْرَاْ  یعنی پڑھنے کاحکم دیااوراس کے بعدجوسکھانے کاحکم دیاوہ اَلَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِِ میں قلم کی نعمت کاذکر فرمایا۔جس سے معلوم ہواکہ کسی چیز کے سیکھنے اورسکھانے میں قلم بہت ہی مفید اوراہم ذریعہ ہے۔ بورڈ استعمال کرنے سے اس آیت مبارکہ پرعمل بھی ہوجائے گا۔
7    بچوں میں خود اعتمادی بڑھ جاتی ہے اور جھجھک ختم ہوجاتی ہے۔
8    تجربہ شاہد ہے کہ جن بچوں کو لکھ کر پڑھایا گیا یا کاپی پر بچے سے خود لکھوایا گیا تو کمزور سے کمزور بچہ بھی صحیح لکھنا پڑھنا سیکھ گیا۔ (مزید دیکھیے صفحہ نمبر۱۳۴)