3.2 _ جمعہ میں بیان

جمعہ میں بیان:

٭     مکتب شروع کرنے سے پہلے عوام کا ذہن بنانے کے لیے تین جمعہ بیان کریں۔

٭    بیان کا مقصد یہ ہے کہ ہر فرد تک مکتب کی اہمیت ، فضیلت ، ضرورت، بچوں کی عملی تربیت اورنظام ونصاب کی تفصیلی معلومات پہنچ جائے اور عوام کی ذہن سازی ہوجائے ۔

٭    پہلےجمعے میں علم کی فضیلت اور فرض عین سیکھنے پر بیان کیا جائے اور والدین کی ذمے داری بھی بتلائیں نیز بالغان (مرداورعورت) کی تعلیم اور اس کے فوائد بھی بتائے جائیں تاکہ مرد حضرات خود اپنی تعلیم کی فکر اور اپنے گھر کی مستورات کو مستورات کے مکتب میں بھیجنے کی فکر کریں ۔

٭    دوسرے جمعے میں صحیح ترتیب پر مکاتب چلانے کے فوائد ، تربیتی نصاب کا مختصر تعار ف اور مکمل نصاب کا اجمالی خاکہ بتائیں۔

٭    تیسرے جمعے میں مکمل تربیتی نصاب کا تعارف کراکر مکتب میں داخلے کی تاریخ بتائیں ، نیز دستی اشتہار (پمفلٹ) مسجد کے باہر تقسیم کیے جائیں اور نمازِجمعہ (فرض )کے فوراًبعد مکتب شروع ہونے کی تاریخ اور داخلے کی ترتیب کا مختصر اعلان بھی کریں۔کیوںکہ پورا مجمع اس وقت موجود ہوتا ہے۔

٭    اگر جمعہ میں بیان نہ ہوسکے یا وہاں نمازِجمعہ نہ ہوتی ہو تو درس قرآن / درس حدیث /درس فقہ یاوہا ں کسی ایسے دن اوروقت میں جس میں لوگ آسانی سے جڑسکیں ، تمام لوگوں کو جمع کرکے مکتب کی اہمیت ، ضرورت بتاکر تربیتی نصاب اورنظام کے فائدے بیان کریں ۔

٭     اس بیان کو سننے کے لیے اگرپردے اور لائوڈ اسپیکر کا معقول انتظام ہو تو یہ بیان مستورات میں بھی سنانے سے زیادہ فائدہ ہوگا کیوں کہ بچوں کو مکتب بھیجنے اور ان کی تعلیم اور تربیت میں مستورات زیادہ فکر مند ہوتی ہیں ۔

٭    اگر مکتب کسی کمرے میں شروع کرنا ہو تو قریب کی مسجد میں بیان کیا جائے اوراس مسجد کے باہردستی اشتہار (پمفلٹ) تقسیم کیے جائیں اور جداری اشتہار لگائے جائیں۔

٭    اگر مکتب مسجد میں نہ ہو اور اطراف کی مساجدمیں بیان کی اجازت نہ ہو توان مساجد کے باہر اشتہار (پمفلٹ) تقسیم کیے جائیںاور جداری اشتہار لگائے جائیں۔

٭    نماز کے بعد مکتب میں داخلہ کا مختصر اعلان کیا جائےاور داخلہ کا اعلان مسجد کے بورڈ پر لکھ دیں۔

٭    نماز جمعہ کے بعد دفتر سے داخلہ فارم دیے جائیں اور سرپرستوں سے رابطہ نمبر لیے جائیں۔ ٭    ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر عوام کے سامنے جمعہ میں بات کی جائے۔