بریل برائے نابینا

بریل کی تعریف

وہ طرزِ تحریر جو نابینا افراد انگلیوں سے چھو کر پڑھتے ہیں ۔

بریل تربیتی نصاب

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! تربیتی نصاب حصہ اول بریل میں چھپ کر آچکی ہے ۔
حصہ دوم بھی ان شاء اللہ عنقریب آجائے گی۔

بریل کورس اور اس کا فائدہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارےیہاں ہفت روزہ بریل کورس ہوتا ہے جس میں مکتب کے اساتذہ جو مختلف علاقوں میں پڑھا رہے ہیں شرکت کرتے ہیں ۔ اس کورس میں تقریباً 8 سے 10 بینا اساتذہ شرکت کرسکتے ہیں ۔

ان سات (7)دنوں میں اساتذہ کو بریل لکھنا بھی آجاتی ہے اور باآسانی بریل پڑھ بھی سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ اساتذہ کورس کرنے کے بعداپنے علاقوں میں نابینا بچوں کو تلاش کرکے ان کو بریل سکھاتے ہیں اور قاعدہ اور قرآن پاک بریل میں پڑھانا شروع کرتے ہیں ۔

اس کورس کا مقصد ہی یہی ہے کہ بریل کورس کرنے کے بعد نابینا بچوں کو پڑھایا جائے ۔ وہ نابینا افراد جو حافظ ، عالم ہیں یا اسکو ل کی تعلیم حاصل کی ہے لیکن بریل نہیں جانتے ایسے حضرات اگر بریل سیکھیں گے تو وہ خود سے قرآن پاک اور دیگر کتب با آسانی پڑھ سکیں گے کسی کی محتاجی نہیں ہوگی ۔ یہ ہفت روزہ کورس صرف نابینا افراد کے لیے ہے ۔
اگلا کورس ان شاء اللہ رمضان المبارک کے بعد ہوگا۔

نابینا بچوں کو تلاش کرکے کام شروع کرنا

الحمد للہ ان کورسز کی برکت سے مختلف علاقوں میں کام شروع ہوچکا ہے ۔ اساتذہ کورس کرنے کے بعد محنت کرتے ہیں پمفلٹ ، اشتہار وغیرہ کے ذریعے نابینا بچو ں کو تلاش کرتے ہیں اور پھر ان نابینا بچوں کے والدین کو ترغیب دے کر ان کو پڑھانا شروع کردیتے ہیں ۔

نابینا افراد کو گائیڈ کرنا

اس کے علاوہ بریل سکھانے کے ساتھ ساتھ نابینا بچوں یا بڑوں کو گائیڈ کرنے کا طریقہ (مثلاً سیڑھیاں اوپر چڑھنا اور اترنے کا طریقہ اور کس طرح ہاتھ پکڑ کر ساتھ چلانا ہے ) سکھایا جاتا ہے ۔ چھڑی سے چلنے کو طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے ۔

نابینا بچوں کو گھر میں محصور نہ رکھیں

الحمد للہ ادارہ مکتب تعلیم القرآن الکریم میں نابینا بچوںکی صبح اور دوپہر دونوں وقتوں میں کلاسوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔
اگر کسی کا بچہ نبینا ہو یا کسی کے علم میں کوئی نابینا ہو تو اس کے ساتھ تعاون کریں اور اسے گھر میں محصور نہ رکھیں ۔ نابینا بچے بھی عام لوگوں کی طرح تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کو بھی عام لوگوں کی طرح آگے بڑھنے کا پورا حق ہے ۔ ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کریں ان کو گھر میں محصور نہ رکھیں ان کو باہر نکالیں اور دین کا علم سکھائیں اور نابینا حضرات کمپیوٹر بھی با آسانی سیکھ سکتے ہیں ۔ راہ نمائی کے لیے ادارہ ھٰذا سے رابطہ کریں ۔ اللہ پاک آپ حضرات سے راضی ہوجائے اور آپ کی اس ہمت اور محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین)۔